تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, دسمبر 24, 2020

ٹریفک قوانین کا امتحان، سوالنامہ پنجم

 


سوال نمبر1: مسافر بردار گاڑی کا ڈرائیور گاڑی میں سیٹوں کی تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھا سکتا ہے بشرطیکہ؟

(1) کوئی سوائی کھڑی نہ رہے۔

(2) 5 سے ززئد سواریاں کھڑا نہیں کر سکتا۔

(3) سیٹوں کی تعداد سے زیادہ سواریاں نہیں بٹھا سکتا۔


سوال نمبر2: کمرشل گاڑی کا ڈرائیور لمبے سفر کے دوران بوریت سے بچنے کیلئے؟

(1) ٹیپ ریکارڈر پر گانے سن سکتا ہے۔

(2) مسافروں سے گفتگو کر سکتا ہے۔

(3) 1 اور 2 دونوں نہیں


سوال نمبر3: کمرشل گاڑی کی تمام بتیاں کام کر رہی ہوں تو کیا گاڑی پر

(1) چمکدار پٹی (ریفلیکٹر) لگائی جا سکتی ہے۔

(2) چمکدار پٹی (ریفلیکٹر) نہیں لگائی جا سکتی


سوال نمبر4: کرشنگ سیزن (کٹائی کے موسم میں) کے دوران ٹریکتر ٹرالی اورٹرک پر

(1) مقررہ حد تک اوورلوڈنگ کی جاسکتی ہے۔

(2) مقررہ حد سے تجاوز اوورلوڈنگ کی جا سکتی ہے۔

(3) اوورلوڈنگ نہیں کی جا سکتی۔


سوال نمبر5: کرشنگ سیزن (کٹائی کے موسم میں) کے دوران ٹریکٹر ٹرالی/ٹرک وغیرہ کو رعایت حاصل ہے کہ وہ

(1) روڈ کے درمیان والی لین استعمال کرسکیں

(2) سڑک کی دائیں لین استعمال کر سکیں

(3) کوئی رعایت حاصل نہیں


سوال نمبر6: موٹر سائیکل آرڈینینس کے کس سیکشن کے تحت موٹر گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ پہننا ضروری ہے۔

(1) اے-89

(2) بی-89

(3) سی-89


سوال نمبر7: اگر آپ کے آگے گاڑی نے کسی کو درست راستہ دیا ہے اور گاڑی روک لی ہے آپ اس گاڑی کے پیچھے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟

(1) مسلسل ہارن دیکر جو کسی کو درست راستہ دینے کی وجہ سے آہستہ ہوئی ہے یا کھڑی ہوئی ہے، اسے مجبور کریں گے کہ وہ آپ کے آگے سے گاڑی کو ہٹائے اور آپ کو ہر صورت راستہ دے۔

(2) صبر سے کھڑے رہیں گے تاکہ آپ کے آگے کے حالات ساز گار ہوں تو آپ چلیں۔ آپ آگے جانے کے لئے ہارن کا استعمال نہیں کریں گے۔

(3) آپ گاڑی سے نکل کر اگلی گاڑی والے سے لڑنا شروع کر دیں گے۔


سوال نمبر8: ٹریفک کی خلاف ورزی پر اگر آپ کو پولیس آفیسر رکنے کا اشارہ کرے تو آپ کیا کریں گے؟

(1) آپ گاڑی بھگانے کی کوشش کریں گے۔

(2) فوراََ رک جائیں گے اور بحث مباحثہ کئے بغیر ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

(3) آپ ٹریفک آفیسر کو سمجھائیں گے کہ آپ نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور نہ ہی اپنی گاری کے کاغذات ٹریفک آفیسر کے حوالہ کریں گے۔


سوال نمبر9: اگر دو گاڑیاں ایک ساتھ ٹریفک کے گول چکر مین داخل ہو رہی ہوں اور گول چکر میں ٹریفک کا کوئی سائن نہ ہو تو پہلے کس طرف والی گاڑی گزرنے کا حق رکھتی ہے؟

(1) دائیں

(2) بائیں

(3) دونوں


سوال نمبر10: ٹریفک کے لازمی اشاروں سے کیا مراد ہے؟

(1) جس پر عمل کرنا ڈرائیور پر قانوناََ لازمی ہے۔

(2) معلوماتی۔/آگاہی اشارے

(3) جن سے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad